نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کا کہنا قبل از وقت ہوگا، عطاتارڑ


پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ نواز شریف کو وطن واپسی پرگرفتار کیا جائے گا۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ”ہم دیکھیں گے منصور علی خان کے ساتھ” میں عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے لیگل ٹیم نے مشاورت شروع کی ہے، لیگل ٹیم کی خواہش اور کوشش ہے کہ نواز شریف گرفتا ر نہ ہوں۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپسی کی تصدیق کر دی

انہوں نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کی پوری پارٹی کی بڑی عزت ہے، ہم اتحادی رہے ہیں اور ساتھ بیٹھتے رہے ہیں، زرداری کہتے ہیں الیکشن کمیشن پر اعتماد ہیں، اب کس کی بات مانی جائے۔

ن لیگ بڑی جماعت ہونے کے باوجود پنجاب میں ہماری حکومت نہیں بننے دی،2018میں فیض والے سسٹم میں سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت بن گئی اس کو کیا کہا جائے۔

الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، شاہد خاقان عباسی

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ یہ طعنےدینے کا وقت نہیں ، کس نے 3،3سال لوگوں کو قید کیا؟ پولیٹیکل پوائنٹ اسکوررنگ کیلئے یہ کام نہ کیا جائے،ہم ان باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتے، ہم تلخیاں پیدا کرنا نہیں چاہتے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم آصف علی زرداری کے بیان کے ساتھ کھڑے ہیں۔


متعلقہ خبریں