الیکشن سے نہیں بھاگ رہے،90دن میں الیکشن کیلئے تیارہیں، مولانا فضل الرحمان

فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن سے نہیں بھاگ رہے،90دن میں الیکشن کیلئے تیارہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صدر مملکت کو الیکشن کی تاریخ دینےکا کوئی اختیار حاصل نہیں، صدر عارف علوی نے الیکشن کی تاریخ دی تو یہ بدنیتی پر مبنی ہوگا۔

الیکشن کمیشن جب موجود ہے تو دوسرے تاریخ کس طرح دے سکتےہیں۔

سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ، الیکشن کمیشن ہی انتخابات کی تاریخ دے گا ، بلاول بھٹو

سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک اور محمود خان ناقابل اعتبار ہیں،پرویزخٹک یا محمود خان سے کوئی اتحاد نہیں ہوسکتا،ان لوگوں نے اپنی پارٹی میں جو کچھ کیا سو کیا، میں ان لوگوں پر کس طرح اعتماد کرسکتاہوں۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں جی ڈی اے،متحدہ اور ن لیگ سے اتحاد ہوسکتا ہے، پیپلزپارٹی سے اتحاد سے متعلق فی الحال کوئی رابطہ نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں