او جی ڈی سی ایل نے خیبرپختوخوا میں نیشپا کنویں 11سے تیل اور گیس کے ذخائر کی پیداوار کا اعلان کردیا

تیل گیس ذخائر

تیل اور گیس کی اضافی پیداوار شروع


او جی ڈی سی ایل نے خیبرپختوخوا میں نیشپا کنویں 11سے تیل اور گیس کے ذخائر کی پیداوار کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنویں سے 830 بیرل یومیہ خام تیل اور 1.0ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔

اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

نیشپا کنواں 11 کی 4485 میٹرز گہرائی تک کھدائی کی گئی، او جی ڈی سی ایل کنواں کی 56.45 فیصد شیئر کے ساتھ بطور آپریٹر کام کر رہی ہے۔

نیشپا 11 کنواں سے حاصل1.0 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ایس این جی پی ایل کے نیٹ ورک میں شامل کردی گئی ہے

پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 10 فیصد کمی

نیشپا ا سٹرکچر میں 2009 میں تیل و گیس کی کھدائی کا آغاز کیا گیا،پیداوار کو مزید بہتر بنانے کیلئے تیز رفتار بنیادوں پر کام جاری ہے۔


متعلقہ خبریں