پشاور ، چوری کے پیسوں میں سے حصہ نہ دینے پر دوستوں کے ہاتھوں 2 دوست قتل


پشاور میں چوری کے پیسوں میں حصہ نہ دینے پر دوستوں نے 2 دوستوں کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق  پشاور کے علاقہ دائودزئی میں 2 نوجوانوں کے قتل کیس کا ڈراپ سین ہو گیا، مقتولین کے قاتل قریبی دوست نکلے ، واردات میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کراچی: موبائل کی خاطر دوست کے ہاتھوں دوست قتل

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول داؤد نے اپنے دوست سجاد کے ہمراہ سسرالیوں کے گھر سے پیسے چوری کیے تھے، جس میں سے حصہ نہ دینے پر دیگر 2 دوستوں نے دو ہفتے پہلے دؤاد اور سجاد کو قتل کیا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں