ہمارے بیٹرز نے میچ کے دونوں دن شاندار بیٹنگ کی،روہت شرما

rohit sharma

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 228رن سے شکست دے دی۔  

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے میچ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہمارے بیٹرز نے میچ کے دونوں دن شاندار بیٹنگ کی۔

 ہم بیٹنگ اور بولنگ میں اچھا نہیں کر سکے، بابر اعظم

انہوں نے کہا کہ جسپریت بمرا اور کلدیپ یادیونے زبردست بالنگ کی، گروانڈز مین نے بہت محنت کی ہے ا ن کو کریڈٹ دوں گا،

بھارتی ٹیم کپتان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں دن گراونڈز مین میچ کو یقینی بنانے کیلئے محنت کی۔

نسیم شاہ بھی انجری کا شکار ہوگئے

خیال رہے کہ بھارت نے پاکستان کو 228رن سے شکست دی ہے ، پاکستانی ٹیم  356رن کے جواب میں 128رن ہی بنا سکی ہے۔

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی  کو 122رنز بنانے پر پلیئر آف دی میچ قراردیا گیاہے۔

 


متعلقہ خبریں