ڈالر مزید 10 سے 15 روپے سستا ہوگا، کامران ٹسوری


گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈالر مزید 10 سے 15 روپے سستا ہوگا۔تاجروں کا آرمی چیف سے ملاقات کے بعد اعتماد بحال ہوا ہے، آئندہ دو سے تین ہفتوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید گر جائے گی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید گر جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کا آرمی چیف سے ملاقات کے بعد اعتماد بحال ہوا ہے، تاجروں کی آرمی چیف سے ملاقات کے بعد ڈالر کی قدر کم ہونا شروع ہوئی ہے۔

مزید برآں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ قومی ترانے پر کھڑے ہونے کے ساتھ عمل بھی ضروری ہے، ہمیں ایک قوم بننا ہے ایک دوسرے کی مدد کرنی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان نیوی ڈے پر گورنمنٹ بوائز گرلز سیکنڈری اسکول یونس آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نیوی پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے ساتھ عوام کو بھولے نہیں۔


متعلقہ خبریں