کراچی کے مختلف اضلاع میں دودھ کی قیمت 180 روپے فی لیٹر تک گر گئی ہے ۔
پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ اضافے کے باعث دودھ کی فروخت مں نمایاں کمی آئی ہے جس کی وجہ دودھ فروشوں کو مجبورا اس کی قیمت میں کمی کرنی پڑی ہے۔
لیاقت آباد، ناظم آباد، گلستان جوہر اور لانڈھی سمیت کراچی کے متعدد علاقوں میں دودھ کی قیمتوں میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
کچھ دودھ فروشوں نے ایک پروموشنل اسکیم بھی شروع کی ہے، جس میں ایک لیٹر دودھ خریدنے کے ساتھ آدھا لیٹر دودھ مفت پیش کیا جا رہا ہے۔