ورلڈ کپ2023، پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی


بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان بھارت میچ کا ٹکٹ 19لاکھ 51 ہزار 5سو 80 بھارتی روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2023 کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹکٹ کی قیمت 19 لاکھ بھارتی جبکہ (70لاکھ پاکستانی روپے )سے بھی تجاویز کر گئی ہے۔

براڈ کاسٹرز ایشیا کپ کے میچز پاکستان میں کروانے سے ہچکچا رہے تھے، جے شاہ

بھارتی خبر رساں ادارے نےاپنی رپورٹ میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان مقابلے دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد ٹکٹس حاصل کرنے کی خواہاں ہے جبکہ بلیک میں ٹکٹ کی قیمت 19 لاکھ بھارتی رویوں سے بھی تجاویز کر چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق احمد آباد میں پاک بھارت ٹیموں کے مقابلے کیلئے کھیلوں کے ٹکٹوں کیلئے عالمی آن لائن پلیٹ فارم دیا گوگوپر 19لاکھ 51 ہزار 5سو 80 بھارتی روپےمیں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ اہم معرکے کے ٹکٹ محض 6 گھنٹوں میں فروخت ہو چکے ہیں۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

دیا گوگونامی ٹکٹنگ سائٹ کے پاس اب بھی 100 سے زیادہ ٹکٹیں موجود ہیں، جس کیلئے لاکھوں روپے وصول کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے اس سے قبل ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت 50 لاکھ روپے تک پہنچ گئی تھی، 29 اگست اور 3 ستمبر کو پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں فروخت کیلئے پیش کی گئی جو چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہو گئیں۔

 


متعلقہ خبریں