تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 11 روپے مزید سستا ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کی کمی سامنے آئی۔
جس کےبعدڈالر کی قیمت 307 روپے 10 پیسے سے گر کر 306 روپے 98 پیسے پر آگئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں کوئی ڈالر خریدنے والا نہیں،کامران خان
جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 11 روپے سستا ہونے کے بعد 312 روپے کا ہو گیا ہے، جمعہ سے آج تک ڈالر کی قیمت میں 26 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہوا تھا جس کے بعد نئی قیمت 323 روپے پر آگئی تھی۔