آئی سی سی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے بھی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا


آسٹریلیا نے بھی ورلڈ کپ 2023 ء کے لئے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ حتمی اسکواڈ کی آئی سی سی کو تصدیق 28 ستمبر کو کی جائے گی۔

ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلین اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، شین ایبٹ، آشٹن آگر، ایلکیس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مچل مارش، گلین میکسویل، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکوس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

جنوبی افریقا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا تھا کہ پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک اور گلین میکسویل کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں، تمام کھلاڑی بھارت کے خلاف سیریز میں بھی شامل ہونے کے لئے پرامید ہیں۔


متعلقہ خبریں