انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کیلئے بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما کپتان اور ہاردک پانڈیا نائب کپتان ہونگے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیا گیا۔ روہت شرما کی قیادت میں ویرات کوہلی، شبمن گل، شریاس ائیر، ایشان کشن اور کے ایل راہول کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، تاریخی مقامات کا ٹور کرایا جائے گا
نائب کپتان ہاردیک پانڈیا، سوریا کمار یادیو، رویندرا جدیجا اور کلدیپ یادیو بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ شاردل ٹھاکر، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، محمد شامی اور محمد سراج کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے میگا ایونٹس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بھارتی بلے باز شیکھر دھون کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں بھارتی فاسٹ باولر بھونیشنر کمار، سنجو سیمسن اور یزیندرا چاہل بھی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہیں۔
Here's the #TeamIndia squad for the ICC Men's Cricket World Cup 2023 🙌#CWC23 pic.twitter.com/EX7Njg2Tcv
— BCCI (@BCCI) September 5, 2023