نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے معاشرے سے مایوسی کو ختم کرنا ہے کیونکہ مایوسی کفر ہے۔
تفصیلات کے مطابق انیق احمد نے کہا ہے کہ مدارس اہم کام کررہے ہیں، ہمیں ان پر ناز ہے، انہی مدارس نے دینی علم کو محفوظ کررکھا ہے،علما اور طلبہ کو قوم کو مایوسی سے نکالنا ہے۔
سندھ ، طلبہ کو جسمانی سزا دینے پر اسکول کی رجسٹریشن معطل ہو گی
انہوں نے کہا ہے کہ آج ملک میں معاشی مسائل ہیں، جن کے پاس علم ہوتا ہے وہ ان مسائل سے نکل جاتے ہیں، ہمیں بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں ثقافتی مسائل بھی درپیش ہیں، ہمیں کچھ خارجی چیلنجز کا بھی سامنا ہے ، نظریاتی سرحدوں کی حفاظت ذمہ داری ہم سب پر ہے، دنیا کو بتائیں ہم پرامن ملک ہیں، دہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ویڈیو سکینڈل کا ڈراپ سین
کچھ لوگ پاکستان کا خوبصورت چہرہ تباہ کرنا چاہتے ہیں، اس خوبصورت ریاست کو مودی کا ہندوستان نہیں بننے دیں گے۔
نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا سختیاں اور منافقت سب کو ختم ہونا چاہیے، اگلا الیکشن ساز گار ماحول میں ہونا چاہیے۔ قوم کو مایوسی سے نکالنا ہے مایوسی کفرہے۔
گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے سکالرشپ پروگرام کا اعلان
انکا مزید کہنا تھا کہ جنت کے ٹھیکیدار ہم نہیں یہ اللہ کا معاملہ ہے، روڈ ٹو مکہ منصوبے پر کام ہو رہا ہے، ہم حجاج کی بہترین خدمت کرنا چاہتے ہیں۔