لیبیا: مرحوم صدر معمر قذافی کا ہم شکل دیکھ کر لوگ جذباتی ہو گئے


تریپولی: لیبیا میں سابق صدر معمر قذافی کے ہم شکل کو دیکھ کر لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور والہانہ استقبال کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت تریپولی میں سابق صدر کرنل معمر قذافی کا ہم شکل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ سابق صدر کے ہم شکل نے لوگوں کو معمر قذافی کی یاد دلا دی۔ لوگوں نے سڑکوں پر معمر قذافی زندہ باد کے نعرے لگائے۔

سابق صدر کے ہم شکل شخص کا لباس، وضع قطع، سر کے بال اور چہرے کے خدوخال کافی حد تک کرنل معمر قذافی سے ملتے ہیں۔

قذافی کی شکل و صورت، لباس، ٹوپی اور بالوں کے ساتھ ساتھ ان کے چہرے کی خصوصیات اور ہاتھ کی حرکت کے لحاظ سے یہ شخص مقتول صدر کی یاد تازہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس: لندن کو 6 منٹ میں تباہ کرنے والا میزائل سرحد پر نصب

قذافی کے ہم شکل کو دیکھ کر لوگ دیوانہ وار اس کے پیچھے آ گئے اور ساتھ تصاویر اور ویڈیو بنانے لگے۔ لوگوں نے سڑکوں پر آ کر قذافی کے ہم شکل کا بھرپور استقبال بھی کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق حکومت کے حامیوں نے “یکم ستمبر انقلاب” کی 54 ویں سالگرہ منائی۔ اس انقلاب میں کرنل معمر قذافی نے 1969 میں لیبیا میں اقتدار ہاتھ میں لیا تھا۔


متعلقہ خبریں