پاک بھارت میچ سے قبل پاکستانی بیٹر افتخار نے کہا ہے کہ ہمیں صرف بھارت سے نہیں بلکہ ایشیا کپ بھی جیتنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ مشکل ہوتاہے لیکن کوشش ہوتی ہے کہ ہر ٹیم کے خلاف کارکردگی دکھاؤں۔
ایشیا کپ، پاک بھارت میچ میں بارش کے امکانات کم ہو گئے
واضح رہے کہ پاک بھارت میچ میں 80 فیصد بارش کے امکانات تھے جو کہ کم ہو گئے ہیں جس سے میچ کے مکمل ہونے کی امید ہے۔
پاکستان نے بھارت کے خلاف اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے وہی ٹیم میدان میں اترے گی جو نیپال کے خلاف کھیلی تھی۔