بھارت کیخلاف میچ میں بابر خود اوپننگ کریں، رمیز راجہ کا مشورہ

رمیز راجہ (rameez raja)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بھارت کے خلاف میچ کیلئے اہم مشورہ دے دیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم سے درخواست کی کہ اوپنر فخر زمان مسلسل فلاپ ہورہے ہیں انہیں بھارت کیخلاف میچ میں پلئینگ الیون کے بجائے آرام کروایا جائے اور خود امام الحق کے ساتھ اوپننگ کرکے پاکستان کو مضبوط آغاز فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ فخر زمان ایک غیر روایتی بیٹر ہیں لیکن جب ایسا کھلاڑی آؤٹ آف فارم ہوتا ہے تو انہیں آرام کروایا جاتا ہے تاکہ وہ جلدی کم بیک کرسکے۔

رمیز راجا نے کہا کہ فخر نے افغانستان کی نسبتاً کمزور ٹیم کے خلاف تین میچز کھیلے لیکن پرفارم نہیں کرسکے جبکہ انکی باڈی لینگویج بھی بلکل مختلف تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشیاکپ میں بھارت کیخلاف میچ میں اِن فارم بیٹر کی ضرورت ہے اگر امام بھی جلد آؤٹ ہوتے ہیں تو اِن پر مزید دباؤ بڑھے گا۔


متعلقہ خبریں