ایشیا کپ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج پاکستان پہنچیں گی


آج سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ایشیا کپ کے اپنے میچز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچیں گی۔

دونوں ممالک کی ٹیمیں چارٹرڈ فلائٹ سے کولمبو سے لاہور آئیں گی، گزشتہ روز بنگلہ دیش اور سری لنکا نے ایشیا کپ کا اپنا پہلا میچ کینڈی میں کھیلا تھا۔

سری لنکا میں ایشیا کپ کے شیڈول میچز بارش سے متاثر ہونے کا امکان

سری لنکا نے اس میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دی، افغانستان اور بنگلہدیش کے درمیان میچ 3 ستمبر کوکھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش کے خلاف میچ کھیلنے کے لئے افغانستان کی ٹیم آج پریکٹس کرے گی۔


متعلقہ خبریں