بنوں، فوجی قافلے کے قریب خودکش دھماکا ،9اہلکار شہید ہو گئے


بنوں: جانی خیل میں فوجی قافلے کے قریب خودکش حملے میں 9 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جانی خیل میں خودکش حملہ کے نتیجے میں 9 اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے فوجی قافلے کے قریب دھماکہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری  بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

ایسا ممکن نہیں عام آدمی مشکل میں ہو وزیر اعظم انکے ٹیکس پر مفت بجلی استعمال کریں، انوار الحق کاکڑ

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بنوں میں 9 جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بنوں میں دہشتگردانہ کارروائی میں 9 بہادر جوانوں کی شہادت سے دل ٹوٹ گیا، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے شہدا اور زخمیوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کااظہار کیا اور کہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف لڑنے کیلیے پُرعزم ہے۔

 


متعلقہ خبریں