ملتانی حلوہ اس شہر کی خاص سوغات ہے، فہیم اشرف


پاکستانی آل رائونڈر فہیم اشرف نے نیپال کے کھلاڑی پرتیش کو ملتانی حلوہ پیش کیا، جو نیپالی کھلاڑی کو بہت پسند آیا۔

اس موقع پر فہیم اشرف نے کہاکہ ملتانی حلوہ اس شہر کی خاص سوغات ہے، نیپالی کھلاڑی پرتیش نے کہا کہ ملتانی حلوہ واقعی بہت مزے کا ہے اس کا الگ ہی ذائقہ ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس وائرل بخار کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہو گئے

کبھی موقع ملا تو نیپال کے کھانے آپ کو کھلائیں گے، نیپالی کھلاڑی نے حلوے کے مزے لیتے لیتے راز کی بات پوچھی کہ ٹاس جیت کر کیا کریں گے۔

ایشیا کپ: بابراعظم کی شاندار سنچری

اس پر فہیم اشرف نے جواب دیا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کریں گے، پاکستانی آل رائونڈر نے کہا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کا میرا اندازہ ہے معلوم نہیں کپتان کیا کریں گے۔


متعلقہ خبریں