چیئرمین تحریک انصاف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع

pti

چیئرمین تحریک انصاف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آج ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) حکام اور وکلا کے سامنے عدالت میں پیش کیا گیا اور حاضری لگوائی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو 14 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

چیئرمین تحریک انصاف کی سائفر کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی

سماعت مکمل ہونے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے 13 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی۔

دوسری طرف چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی ہے۔ وکلا کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی ضمانت منطور کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ وکلا کا کہنا ہے کہ سیاسی انتقام کیلئے سائفر کیس بنایا گیا۔


متعلقہ خبریں