دریائے چترال پر چیئر لفٹ پھنس گئی ، تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا


دریائے چترال پر رسی ٹوٹنے سے ایک اور چیئر لفٹ پھنس گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اپرچترال میں کوراغ کے مقام پر قائم چیئر لفٹ پھنسی گئی ، تاہم پھنسے ہوئے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ رسی ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، تمام افراد کو 45 منٹ کے آپریشن کے بعد ریسکیو کر لیا گیا۔

پولیس نے بٹگرام چیئر لفٹ کے مالک کو گرفتار کرلیا، تحقیقات جاری

کچھ روز قبل بٹگرام میں رسی ٹوٹنے سے طلبا اور اساتذہ چیئر لفٹ میں پھنس گئے تھے، پاک فوج  کے ریسکیو آپریشن میں ڈولی میں پھنسے افرد کو ریسکیو کر لیا گیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں