بجلی بلوں میں ریلیف ، وزیراعظم کی زیر صدارت دوسرا اجلاس بھی بے نتیجہ


نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے بلوں پر دوسرا اجلاس بھی بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا اور عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ وزارت توانائی کی بجلی بلوں سے متعلق تجاویز کی منظوری دے گی۔

مہنگی بجلی، عوام پریشان، نگران وزیراعظم کی ریلیف دینے کی ہدایت

دوسری جانب وزارت توانائی میں بجلی کے بلوں سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کے بلوں کے مسئلے پر تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ۔

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ  تجاویز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی اور حتمی فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا کیونکہ ان تجاویز اور فیصلوں کی منظوری کی مجاز صرف وفاقی کابینہ ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں