اگر تربوز خریدتے وقت اکثر دھوکہ ہو جاتا ہے تو پریشان نہ ہوں، چند آسان طریقوں سے آپ میٹھا اور پکا ہوا تربوز باآسانی پہچان سکتے ہیں۔
1: شکل اور سطح چیک کریں
تربوز ہموار، گول اور یکساں ہونا چاہیے۔ اگر اس پر کٹ، دھبے یا بے ترتیبی ہو تو یہ اس بات کی نشانی ہو سکتی ہے کہ پھل صحیح طرح نہیں پکا۔
2: وزن ضرور دیکھیں
ہمیشہ تربوز کو اٹھا کر دیکھیں۔ جو تربوز اپنی جسامت کے مقابلے میں زیادہ بھاری ہو، وہ عام طور پر زیادہ رسیلا اور میٹھا ہوتا ہے۔
3: پیلا دھبہ تلاش کریں
تربوز کے نچلے حصے پر موجود پیلا دھبہ بہت اہم ہوتا ہے۔ جتنا یہ دھبہ گہرا پیلا ہو گا، اتنا ہی تربوز میٹھا اور پکا ہوا ہو گا۔
4: رنگ پر غور کریں
اچھا تربوز عموماً گہرے سبز رنگ کا ہوتا ہے لیکن زیادہ چمکدار نہیں ہوتا۔ ہلکی مدھم رنگت میٹھے ہونے کی نشانی سمجھی جاتی ہے۔
ان آسان طریقوں پر عمل کر کے آپ ہر بار میٹھا اور لذیذ تربوز منتخب کر سکتے ہیں۔
