وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سیرینا ہوٹل اور ریڈ زون کے اطراف ٹریفک پابندیاں آج ختم ہو گئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے صبر اور تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اسلام آباد میں سیرینا ہوٹل اور ریڈ زون کے اطراف ٹریفک پابندیاں آج ختم ہو گیئ ہیں۔ میں اہلِ پاکستان—بالخصوص اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں— کے صبر اور تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
آپ کی حمایت ہمیں اپنے مہمانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور خطے میں امن کے لیے…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 26, 2026
آپ کی حمایت نے مہمانوں کی حفاظت اور خطے میں امن کی کوششوں کو ممکن بنایا،امن کے مقاصد کیلئے پرعزم ، آپ کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے طلبگار ہیں۔
