بماکو: مالی کے مختلف شہروں میں شدت پسندوں کے حملوں کے دوران وزیر دفاع سادیو کامارا ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شدت پسندوں نے مالی کے شہر کاتی، بماکو، گاؤ اور کیدال میں فوجی تنصیبات پر حملے کیے۔
ایک روز قبل مالی کے دارالحکومت ہماکو کے قریب واقع فوجی شہر کیٹی میں سادیو کامارا کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ان کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی۔
جنرل کامارا مالی کی اس فوجی حکومت کے اہم ترین رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے۔ جس نے 2020 اور 2021 میں بغاوتوں کے بعد اقتدار سنبھالا تھا۔ انہیں موجودہ فوجی قیادت میں نہایت بااثر شخصیت اور ممکنہ مستقبل کے رہنما کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اقامہ اور دیگر قوانین کی خلاف ورزیاں ، سعودی عرب میں مزید ہزاروں تارکین گرفتار
اطلاعات کے مطابق بعض علاقوں میں اب بھی فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کارروائیاں مکمل طور پر ختم نہیں ہوئیں۔
