واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی قیادت سے متعلق مثبت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عظیم انسان ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم ایک اچھے انسان ہیں اور ملک میں بہتری چاہتے ہیں۔ جبکہ انہوں نے فیلڈ مارشل کی قیادت کو بھی سراہتے ہوئے انہیں”عظیم” قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور جلد فون پر بات چیت متوقع ہے۔ ایران بھی جب چاہے امریکا سے رابطہ کر سکتا ہے۔
امریکی صدر نے پاکستان کو ایک اچھا ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔ تاہم مصروفیات کے باعث فوری طور پر طویل سفری دورہ ممکن نہیں، بہت کام باقی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا امریکا کی تاریخی شکست کی برسی منانے کا اعلان
انہوں نے کہا ملاقات منگل کو طے ہے لیکن ابھی بہت وقت ہے۔ اور ایران نے ہمیں بہت ساری چیزوں کی پیشکش کی ہے لیکن وہ کافی نہیں۔
