90 دنوں میں انتخابات کرائے جائیں، پیپلز پارٹی کا مطالبہ

پیپلزپارٹی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے گندم کی مقرر کردہ قیمت مسترد کر دی

پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں 90 روز کے اندر انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بھی بات چیت کی گئی اور عام انتخابات سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ مردم شماری پر ہمارے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں ، جب سیٹیں تبدیل نہیں ہونی ہیں تو الیکشن آگے لے کر نہیں جا سکتے ،ہم نے پہلے بھی کہا تھا مردم شماری پر انتخابات آگے نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن آگے لے جانے کا کوئی مجاز نہیں اور نا ہی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو معاشی بدحالی سے نکالنے کی کوشش کریں گے ،اس وقت اقتصادی صورتحال بہت ہی سنگین ہے۔

مزید کہا کہ اس وقت عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں ،اجلاس میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں پر بات ہوئی ،عوام کو ریلیف کے حوالے سے کمیٹی بنائی ہے۔

 


متعلقہ خبریں