سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بجلی مہنگی ہونے کی ذمہ دار نوازشریف اور زرداری حکومتوں کو قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بجلی کے محکموں کے ملازمین پر تشدد کی حوصلہ افزائی انتہائی نامعقول اور احمقانہ حرکت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی مہنگائی کی ذمہ داری شریف اور زرداری حکومتیں ہیں جن کی وجہ سے آج پاکستان کو خوفناک معاشی بحران کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غریب ملازمین پر اس کی ذمہ داری نہیں ڈالی جا سکتی نہ ہی تشدد مسائل کا حل ہے۔