چیئرمین پی ٹی آئی پر درج مقدمات میں ضمنی دفعات کا اضافہ


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین پر تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے میں ضمنی دفعات کا اضافہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقدمے میں ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق سانحہ 9 مئی کے ملزمان نے بیان دئیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر جلاو گھیراو کیا تھا۔

اس سے پہلے مقدمے میں سیون اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات لگائی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے پولیس سانحہ 9 مئی مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں