بھائی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، علیمہ خان

علیمہ خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ انہیں بھائی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی، ہمیں ملاقات سے منع کیا جاتا ہے، جیل حکام کہتے ہیں اوپر سے پوچھنا ہے۔

علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ اوپر سے پوچھ کر جیل حکام ہمیں ملاقات سے منع کر دیتے ہیں۔میں ملاقات کیلئے اٹک جاؤں گی، ہم نے ان سے ملنا ہے۔


متعلقہ خبریں