انٹر بینک میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ، 300.25 روپے کا ہو گیا


ڈالر کی اڑان نہ تھم سکی ، روپے کی قیمت مزید کم ہو گئی۔

انٹربینک میں ڈالر 61 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 300 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔

نگران حکومت کے آنے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 11 روپے 76  پیسے تک مہنگا ہوا ، 11 اگست کو ڈالر 288  روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر کی ایک مرتبہ پھر اونچی اڑان

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد سے اب تک ڈالر 24 روپے 81 پیسے مہنگا ہوا ہے ، معاہدے سے قبل ڈالر کی قیمت 275  روپے 44 پیسے تھی۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 311 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد انڈیکس 47 ہزار 720 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں