ورلڈ کپ وارم اپ میچز کا شیڈول جاری، پاکستان کن ٹیموں سے کھیلے گا؟ جانیے

icc

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچز کا آغاز 29 ستمبر سے ہوگا جو 3 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔میچز گوہاٹی، حیدرآباد اور تھروناتھا پورم میں کھیلے جائیں گے۔

وارم اپ میچز کے پہلے دن بنگلہ دیش کا مقابلہ سری لنکا سے گوہاٹی میں ہوگا۔ پاکستان 29 ستمبر کو حیدرآباد میں نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا۔

شیڈول کے مطابق 3 اکتوبر کو بھی حیدرآباد میں ہی پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔


متعلقہ خبریں