چیئرمین پی ٹی آئی القادر سے توشہ خانہ تک اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں،نوازشریف

nawaz sharif

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو لانے والے جنرل (ر) باجوہ اور فیض حمید تھے۔ 

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی القادر سے توشہ خانہ تک اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں۔

نواز شریف کی واپسی، ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا نوازشریف کو نااہل کرنا اور جیل بھیجناہے، ثاقب نثار نے یہ بھی کہاکہ ان لوگوں کا فیصلہ کرناہے، ان کے اندر سے گواہیاں آرہی ہیں،جسٹس شوکت صدیقی باہر کے آدمی تو نہیں۔

نواز شریف واپس آئے تو جیل جائیں گے، اعتزاز احسن

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے امریکامیں کہا جیل سے اے سی اتاروں گا، دھرنوں میں کہا نوازشریف کو وزیراعظم ہاوس سے گھسیٹ کر باہر نکالیں گے۔


متعلقہ خبریں