الیکشن کی تاریخ کیلئے صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

Arif Alvi عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو آج یا کل مُلاقات کے لیے خط لکھ دیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط تحریر کیا ہے،صدر نے الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل ملاقات کی دعوت دیدی۔

صدر کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ 9اگست کو وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی تحلیل کی،الیکشن کی تاریخ اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ سے 90دن سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔

 


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں