ملک میں بارشوں سے متعلق نئی پیشگوئی

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب کی مون سون اور مغربی ہوائیں آج پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جو موسلا دھار بارشوں کا سبب بن سکتی ہیں۔

23 سے 27 اگست تک کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کا انعقاد، الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، قصور، شیخوپورہ، چترال میانوالی، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں