نگران وزیرِ اعظم کا خستہ حال اور حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والی چیئرلفٹس کو بند کرنیکا حکم


نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے  بٹگرام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد چیئرلفٹس کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  خستہ حال اور حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والی تمام چیئر لفٹس فوری بند کر دیا جائے۔

انوار الحق کاکڑ کیلئے 12 کا ہندسہ خوش بختی کی علامت بن گیا

نگران وزیرِاعظم نے متعلقہ اداروں کو بٹگرام میں پاشتو کے مقام پرچیئرلفٹ میں پھنسے 8 افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ انوار الحق کاکڑ نے پہاڑی علاقوں میں موجود ایسی تمام چیئر لفٹس پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں