پاکستانی عمرہ زائرین کے ویزہ کی مدت بڑھا کر 90 دن کر دی گئی

saudia aRAB

سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے بڑا اعلان کردیا


نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ معاہدے کے نتائج جلد سب کے سامنے آئیں گے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں،سعودی وزیر برائے حج و عمرہ کا دورہ پاکستان ہمارے لیے باعث اعزاز ہے۔

عراق کا اربعین پر پاکستانی زائرین کیلئے مفت ویزا کا اعلان

سعودی وزیر کا دورہ شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت کا عکاس ہے،سعودی حکومت حج و عمرہ زائرین کیلئے جدید سہولیات فراہم کررہی ہے۔

عمرہ زائرین میں پاکستان کی تعداد دنیا میں پہلے نمبرپر ہے،روڈ ٹو مکہ منصوبہ پاکستانی عازمین حج کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔

پی ڈی ایم کے دورحکومت میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

چاہتے ہیں کہ پاکستان کےتمام ائیرپورٹس پرروڈٹومکہ کی سہولت فراہم کی جائے،منیٰ اورعرفات میں پاکستانی حجاج کرام کو مزیدسہولتیں فراہم کی جائیں۔

حرمین کی توسیع کی وجہ سےپاکستانی ہاؤس کیلئے متبادل جگہ فراہم کی جائے،65سال سےزائدپاکستانی زائرین کیلئے بائیومیٹرک سے استثنیٰ دیاجائے۔

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق نے کہا کہ  دورہ پاکستان کےدوران اہم امورپرگفتگوہوئی،دورے کےدوران پاکستانی عازمین کوفراہم کی جانے والی سہولتوں کاجائزہ لیاگیا۔

یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا مزید مہنگا

پاکستان اورسعودی عرب کےدوران تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں،سعودی حکومت کی کوشش ہےکہ حج اخراجات میں کمی کی جائے۔

پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے ویزے کادورانیہ90روزتک ہوگا،ویزے پر عمرہ کے علاوہ سعودی عرب کے دیگر تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا جا سکے گا۔

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں گر گئیں

مکہ اورمدینہ میں100 کے قریب مزید نئے مقامات کو کھولا جائے گا ،یقین دلاتاہوں کہ پاکستانی وزارت مذہبی امورکیساتھ مل کرکام کریں گے۔

معاہدے کے تحت پاکستان اور سعودی عرب کے مابین فلائٹس میں اضافہ کیا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں