صمصام بخاری کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان


پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہنے کے بعد صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین اور علیم خان کی قیادت میں کام کرنے کو تیارہوں۔9مئی کے واقعات اورا س سے متعلق منصوبہ بندی سے لاتعلقی کااعلان کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اداروں اور حکومت کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔

آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا کہ جو بات صدر مملکت نے کی اس پر دُکھ ہوا،امید ہے مارچ سے پہلے الیکشن ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق ہونے چاہییں،نئی مردم شماری کے لیے دسمبر تک کاوقت دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں