رضوانہ تشدد کیس، سول جج عاصم حفیظ کی طلبی، پیش ہونے سے انکار


رضوانہ تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ 5 مرتبہ طلبی کے باوجود جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سول جج عاصم حفیظ کو 5 مرتبہ طلب کر چکی ہے۔ جج عاصم حفیظ کے مطابق جب تک ہائیکورٹ کا تحریری حکم نہیں ملے گا، تب تک پیش نہیں ہوں گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی پہلے ہی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جج عاصم کے شامل تفتیش ہونے کا لکھ چکی ہے۔ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بھی تاحال جے آئی ٹی کو کوئی جواب نہیں ملا۔

رضوانہ تشدد کیس، ڈنڈوں اور لوہے کی سلاخوں سے روزانہ تشدد ہوتا تھا، متاثرہ بچی

خیال رہے کہ کمسن ملازمہ پر تشدد کرنے والی ملزمہ کے شوہر اور سول جج عاصم حفیظ کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حال ہی میں راولپنڈی میں او ایس ڈی تعینات کر دیا ہے۔

دوسری طرف ملازمہ کی دادی نے اپنے ایک حالیہ بیان میں بتایا کہ ‘سول جج عاصم حفیظ بھی رضوانہ کو مارنے میں ملوث ہے۔’


متعلقہ خبریں