گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد آٹا بھی مہنگا ہو گیا۔
لاہور کی اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 5000 روپے تک پہنچ گئی ، جس کے بعد آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 1450 روپے تک فروخت ہونے لگا۔
پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4800سے تجاوزکرگئی
چکی کا آٹا پرچون مارکیٹ میں فی کلو قیمت 170 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب چکی اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا نہیں بیچ سکتے۔