لاہور: پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے بیٹی کی سالگرہ پر جذباتی پیغام جاری کر دیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر وباب ریاض نے اپنی 9 سالہ بیٹی ایشال کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیاں بے شک اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور باپ کی سب سے بڑی سپورٹر ہوتی ہیں۔
انہوں نے اپنی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری گڑیا کو 9ویں سالگرہ مبارک ہو، میری جان ایشال۔
یہ بھی پڑھیں: حسن علی پر تنقید کرنے والے کو شاداب کا کرارا جواب
وہاب ریاض نے اپنی بیٹی کے بچپن سے لے کر ابتک کے یادگار لمحات کو ایک ویڈیو کی شکل میں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
Daughters are indeed Allah’s biggest blessing, and a father’s biggest supporters ❤️
Happy 9th birthday to my lil guriya, meri jaan Eeshal. Please say MashAllah everyone 🎂😍 pic.twitter.com/OktLSzGMDW
— Wahab Riaz (@WahabViki) August 18, 2023
واضح رہے کہ وہاب ریاض نے چند روز قبل 16 اگست کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔