ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان، بادل جم کر برسیں گے


ملک بھر کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ملک میں بارشوں سے متعلق نئی پیشگوئی

پنجاب کی بات کی جائے تو گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال اور راولپنڈی میں بارش کا امکان ہے۔ چکوال، مری اور گلیات میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا میں بھی آج محکمہ موسمیات کی طرف سے بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہاٹ، مالاکنڈ اور صوابی میں بارش متوقع ہے۔ پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں