عام انتخابات90 دن میں نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات90 دن میں نہیں ہوسکیں گے، نئی حلقہ بندیوں کا کام 17اگست2023 سے شروع ہوگا، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں 14دسمبر 2023میں شائع کی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام  سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے مالی سال کے گوشوارے طلب کیےگئے ہیں۔

نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

الیکشن کمیشن نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 23-2022 کے لیے گوشوارے 29 اگست تک جمع کرائے جائیں،  جبکہ اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع، آمدنی، اثاثے اور واجبات کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں۔

دوران پرواز پائلٹ دل کا دورہ پڑنے سےچل بسا

ذرائع  کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں سے متعلق پلان ترتیب دیدیاہے،  پنجاب میں قومی اسمبلی کا حلقہ9 لاکھ سے زائد ووٹرز پر مشتمل ہو گا۔

سندھ میں قومی اسمبلی کا حلقہ 9لاکھ11 ہزار سے زائد ووٹرز پر مشتمل ہو گااور بلوچستان میں قومی اسمبلی کا حلقہ 9لاکھ 25ہزار سے زائد ووٹرز پر مشتمل ہو گا، خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کا حلقہ 8لاکھ88ہزار سے زائد ووٹرز پر مشتمل ہو گا۔

جبکہ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا حلقہ7لاکھ 66ہزار سے زائد ووٹرز پر مشتمل ہو گا۔


متعلقہ خبریں