امریکا میں کسان کے گھر کے پاس دہائیوں سے پڑا پتھر آسمانی خزانہ نکلا


امریکا میں ایک کسان کے گھر کے پاس عشروں سے موجود پتھر سائنسی اور مالیاتی خزانہ نکلا ۔

لگ بھگ 80 برس سے سے 10 کلو گرام وزنی پتھر ایک ہی جگہ موجود تھا ، اب سائنسی ماہرین نے اسے پہچان لیا ہے ، یہ پتھرایک نایاب شہابِ ثاقب کا ٹکڑا ہے۔ سب سے پہلے 2018 میں اسے سینٹرل مشی گن یونیورسٹی کی مونا سربیسکو نے دیکھا تھا۔ پہلی ہی نظر میں وہ اس کی غیرمعمولی افادیت کی قائل ہوگئی تھیں۔

آسمانی پتھر کا نام ’ایڈمورمیٹیورائٹ‘ رکھا گیا ہے جس میں فولاد اور جرمن چاندی (نِکل) شامل ہے لیکن اس میں نِکل کی مقدار بہت زیادہ ہے۔

جنوبی افریقہ، شہریوں نے پتھروں کو قیمتی خزانہ سمجھ لیا

کسان نے بتایا کہ جب 1988 میں گھر کے پاس اس کھیت کو سنبھالنے لگا تو یہ عجیب و غریب پتھر دروازے کو روکنے کے کام آتا تھا۔ ایک اور کہانی کے مطابق 1930 کے عشرے میں کھیت کے اوپر ایک روشن گولہ نمودار ہونے کے بعد زوردار آواز آئی تھی، یہ ایڈمور شہابیہ ہی تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیلام گھر میں اس کی قیمت 75000 ڈالر تک ہوسکتی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں