وفاقی اداروں کے متاثرہ ملازمین کیلئے بڑی خبر

سرکاری نوکریاں

بلوچستا ن ،سرکاری نوکریوں کیلئے عمرکی بالائی حد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری


اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہزاروں متاثرہ وفاقی ملازمین کیلئے وزارت خزانہ کو مراسلہ بھیج دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق ایم این اے قادرخان مندوخیل کی سربراہی میں کمیٹی نے متاثرہ ملازمین کی بحالی سمیت دیگر سفارشات مرتب کی تھیں جن میں ڈیلی ویجز، جبری برطرف شدہ اورکنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کی سفارشات شامل ہیں۔

مراسلہ کے مطابق وفاقی وزارتوں کے ماتحت اداروں کے سیکرٹری اپنی سطح پر متاثرہ ملازمین کی اسکروٹنی کرنے کے مجاز ہوں گے، تمام وفاقی سیکریٹریز کو اپنی سطح پر متاثرہ ملازمین کے کیسز کی اسکروٹنی کرکے اپنی ذمہ داری پر ملازمین کو ریگولر کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ ملازمین کی داد رسی کیلئے اسپیشل کمیٹی کی سفارشات پر من و عن عمل کیا جائے، اسپیشل کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کی نگرانی وزارت پارلیمانی امور انجام دے گی۔


متعلقہ خبریں