چیئرمین پی ٹی آئی نئی مشکل میں پھنس گئے

pti

سائفر گمشدگی معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسداد دہشتگردی ونگ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ گزشتہ روز ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ میں سنگین دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔

یہ مقدمہ سائفر معاملے پر بنائی گئی جے آئی ٹی کی سفارش پر درج کیا گیا ہے جس نے تحقیقات کے لیے دو بار چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کیا تھا لیکن وہ ایک بار ہی پیش ہوئے تھے جس کے بعد جے آئی ٹی نے اپنی حتمی رپورٹ بنا کر متعلقہ حکام کو بھیج دی تھی جس میں فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں