اسلام آباد میں ایک اور ملازمہ پر مالکن کا تشدد، مقدمہ درج


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک اور ملازمہ بچی مالکن کی فرعونیت کا شکار ہوگئی، مالکن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی 15 میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا معاملہ سامنے آیا جس کے بعد مالکن پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ ملازمہ کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ ترنول میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں کہا گیا کہ ملازمہ بچی کے چہرے اور سَر پر زخم تھے، مالکن نے بچی کو گرم چمچ سے جلایا۔ بیٹی سے ملنے گئی تو کمرے میں بند کر کے ویڈیو بنائی گئی۔

مقدمے میں خاتون نے الزام لگایا کہ مالکن نے مرضی کا بیان ریکارڈ کروایا۔

اسلام آباد، ملازمہ پر تشدد، مقدمہ درج، جج کا بچی کی والدہ کو صلح اور رقم کی پیشکش

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سول جج کی اہلیہ سومیہ بی بی پر کمسن ملازمہ پر تشدد کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد سول جج کی اہلیہ پر تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

درج مقدمے کے متن میں کہا گیا تھا کہ 6 ماہ سے 14 سالہ رضوانہ 10 ہزار ماہانہ تنخواہ پر سول جج عاصم حفیظ کے گھر ملازم تھی۔ بچی سے ملاقات کیلئے آنے پر معلوم ہوا کہ وہ حبس بے جا میں بدترین تشدد کا شکار ہے۔


متعلقہ خبریں