قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا امارات ٹی ٹوئنٹی لیگ کیلئے 3سال کا معاہدہ طے پا گیا۔
شاہین شاہ آفریدی پاکستانی پہلے بائولر ہوں گے جو انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کا حصہ بن گئےہیں، انٹرنیشنل لیگ آئی ایل ٹی 20 کا حصہ بننے کے بعد وہ دوسرے سیزن میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر کا ”ڈیزرٹ وائپرز” کیساتھ تین سال کا معاہدہ طے ہو گیا ہے، اس حوالے سے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ڈیزرٹ وائپرز کا حصہ بن کر خوشی ہو رہی ہے۔
نسیم شاہ لنکا پریمیئر لیگ کے دوران انجری کا شکار
خیال رہے کہ ”ڈیزرٹ وائپرز” آئی ایل ٹی 20 کے گزشتہ سیزن کی رنر اپ ٹیم ہے۔