معروف بینکار سلطان علی الانہ بھی نگران وفاقی وزیر خزانہ کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلطان علی الانہ نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں کردار ادا کیا تھا۔
نگران وفاقی کابینہ کیلئے زیر غور نام بھی سامنے آگئے
سلطان علی الانہ نے مینجمنٹ، مکنیکل انجینئرنگ اور مینجمنٹ ٹیکنالوجی میں تعلیم حاصل کی ہے۔
سلطان علی الانہ قرض سے چھٹکارا پانے کے لیے اصلاحات لانے کے داعی ہیں۔
انہوں نے روپے کی قدر میں کمی اور قرض ٹریپ پر بھی مضامین لکھے۔