جون کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 40فیصد کمی

پیٹرول

ملک میں جون 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 40فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جون 2022 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کی کل مالیت 418 ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان

رواں سال جون میں پٹرولیم مصنوعات 40فیصد کمی کے ساتھ 252ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔

ایل پی جی مزید مہنگی کردی گئی

تفصیلات کے مطابق برنٹ آئل مارکیٹ میں ایک فیصد کمی کے بعد خام تیل کی قیمت 85.74 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل 1.3 فیصد کم ہو کر 82.12 ڈالر فی بیرل رہا۔

 


متعلقہ خبریں