الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں۔
جسٹس (ر ) مقبول باقر نگران وزیر اعلیٰ سندھ نامزد
اسمبلی تحلیل کے بعد الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،صاف شفاف اور بروقت انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔
الیکشن کمیشن نے وفاقی، صوبائی اور مقامی اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی۔
نگران وزیراعظم نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی وزارتوں سے بریفنگ طلب کرلی
پیشگی اجازت کے بغیر تقرر و تبادلے بھی نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر ہر قسم کی ترقیاتی اسکیموں پر پابندی عائد کر دی۔
الیکشن کمیشن نے اداروں میں بھرتی ہونے والی سیاسی شخصیات کی ملازمت ختم کرنے کا حکم بھی دیدیا۔
نگران وفاقی کابینہ کیلئے زیر غور نام بھی سامنے آگئے
وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، کابینہ ارکان اور ممبران اسمبلی کو سرکاری رہائشگاہیں خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
سابق وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے سرکاری کاڑیاں واپس لینے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی نگران حکومتیں قانون کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر معاملات چلائیں۔
نگران حکومتیں الیکشن میں دباو اور خلل ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔
نگران وفاقی کابینہ کیلئے زیر غور نام بھی سامنے آگئے
نگران حکومتیں پہلے سے جاری بین الاقوامی اور دو طرفہ معاہدوں پر عملدرآمد کروا سکتی ہیں۔
نگران وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔